Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ: صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کےلئے ساڑھے تین ارب ڈالر امداد منظور

امریکہ صہیونی حکومت کو ہتھیار خریدنے کے لئے 3 ارب 500 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے صہیونی حکومت کے لئے خطیر رقم کی امداد منظور کی ہے جس کا مقصد ہتھیار خریدنا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینی عوام کے بے دریغ قتل عام اور نسل کشی کے باوجود امریکہ صہیونی حکومت کی مسلسل مدد کررہا ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک باخبر ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ امریکہ اسرائیل کو ساڑھے تین ارب ڈالر کی امداد دے رہا ہے جس سے اسرائیل ہتھیار خریدے گا۔
یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے اسرائیل کی مدد کے لئے اپریل میں 14 ارب ڈالر کی بجٹ منظور کی تھی۔

ٹیگس