دو باخبر ذرائع نے یمن کے صوبہ سقطری میں سعودی عرب کی طرف سے ایک فوجی اڈہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
امریکی حمایت اور عالمی برادری کی خاموشی کی آڑ میں ریاض نے سن دو ہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جنگ چھیڑ دی جو کہ چند مہینے کے اندر ختم کرنے کے دعووں کے باوجود تاحال جاری ہے۔
یمن میں صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت بدستور جاری ہے جبکہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے الحدیده سمیت مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
سیکڑوں کی تعداد میں یمنی شہریوں نے صنعا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اجتماع کر کے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سعودی اتحاد نے یمن کے سرحدی علاقوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
شمالی یمن میں واقع صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت بدستور جاری ہے جبکہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں کو اڑتیس بار حملوں کا نشانہ بنایا۔
شدا کے علاقے میں سعودی اتحاد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک سویلین کو شھید کر دیا، چند دن پہلے بھی سعودی اتحاد کے حملوں میں کئی بے گناہ شھید ہو گئے تھے۔