Jul ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی ایلات بندرگاہ پر یمنی حملوں کے اثرات

مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے حملوں سے غاصب صیہونی بہت خوف زدہ ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کی اہم ترین بندر گاہ بند ہو گئی ہے یہاں تک کہ ایلات بندر گاہ میں کام کرنے والے مزدور اور ملازمین کی نصف تعداد عنقریب بے روزگار ہو جائے گی۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی پریس ذرائع نے اسرائيل پر یمن کی مسلح افواج کے حملوں کے ابتر نتائج کا اعتراف کیا ہے اور ایک صیہونی اخبار نے تو اس حد تک اعتراف کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے حملوں کے نتیجے میں ایلات بندر گاہ بالکل مفلوج ہو گئی ہے۔ اخبار یدیعوت احارانوت نے ایلات بندرگاہ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایلات بندر گاہ میں کام کرنے والے مزدور اور ملازمین کی نصف تعداد عنقریب بے روزگار ہو جائے گی اور یہ سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔
صیہونی ذرائع نے اس کی وجہ کے بارے میں لکھا ہے کہ ایلات بندرگاہ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے حملوں نے اس بندر گاہ کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں جبکہ نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے ایلات بندر گاہ کی حمایت بھی نہیں کی جا رہی ہے اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کو نشانہ بنایا رہا ہے اور وہ اجتماعی قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے اور اس کا ہر اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

ٹیگس