یمن کے عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام جاری رکھنے کے باوجود سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گرد گروہوں میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمنی انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر یمنی قوم کو درپیش مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں۔
جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور صوبہ الحدیدہ کے مختلف شہروں پر فضائی حملوں اور گولہ باری کی خبریں ملی ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم جنگ بندی کی ایک سو سات بار خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی افواج کی سرحدی صوبے صعدہ میں فائرنگ سے 6 یمنی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے عمان کے وزیرخارجہ سے یمن کی صورتحال پر بات چیت کی ہے
سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ماں اپنے دو بچوں سمیت شہید ہوگئی۔
صنعا کی حکومت، سعودی - امریکی اتحاد کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کی انسانی صورتحال، ہمارے سیاسی اور مذاکراتی ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔