Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دیا جائے: سعودی عرب

یمن کے عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا قتل عام جاری رکھنے کے باوجود سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گرد گروہوں میں شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الخلیج آنلائن کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے نمائندے عبداللہ المعلمی نے دعوی کیا ہے کہ انصارللہ نے سیاسی مقاصد کی غرض سے فائر بندی کی مخالفت کی ہے اور عالمی برادری امن کوششوں کے لئے انصارللہ کے رہنماؤں کو موقع دے رہی ہے۔
اس نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل یمنیوں کے حق میں انصاراللہ کے اقدامات کے بارے میں کوئی موقف اختیار کرنے میں ناکام رہی ہے اور انصاراللہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

المعلمی نے کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ کا انصاراللہ کے کنٹرول میں ہونا عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔

اس نمائںدے نے مطالبہ کیا کہ انصارللہ اگر امن کے عمل میں لیت و لعل سے کام لیتی ہے تو اس تحریک کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے۔

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف انصاراللہ کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر وہ اس تحریک کو دہشت گرد گروہوں میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

امن کے عمل میں انصارللہ پر لیت و لعل سے کام لینے کے بارے میں سعودی عرب نے ایسی حالت میں الزام عائد کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے مذاکرات و فائربندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی کی ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے۔ 

ٹیگس