Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن میں صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صعدہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں کئی یمنی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سرحدی صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کی جارحیت روزمرہ کا معمول بن چکا ہے اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر روزانہ ہی بمباری اور گولہ باری کی جاتی رہی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صعدہ کے شدا کے علاقے پر سعودی اتحاد کے حملے میں ایک عام شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے امور میں اقوام تحدہ کے خصوصی ایلچی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمنی فریقوں سے جنگ کے شعبے میں صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ 

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔
 سعود اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔
یمنی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی قوم کے جاری محاصرے کی بنا پر بیس لاکھ سے زائد یمنی بچوں کو صحیح خوراک تک میسر نہیں ہے اور ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد یمنی شہریوں کو جن میں نوے لاکھ یمنی بچے شامل ہیں، صاف پانی اور حفظان صحت سے متعلق خدمات سے محرومی کا سامنا ہے۔

ٹیگس