Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  •  سعودی اتحاد کی الحدیدہ پر24 گھنٹے میں 244 بار جارحانہ کارروائی

جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو سو چالیس بار جارحانہ حملے کئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے الحدیدہ میں یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے حیس کے مختلف علاقوں پر کئی بار حملے کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الجبلیہ کے مختلف علاقے بھی سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنے۔ 
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں عیسوی سال شروع ہونے کے بعد سے یمن کے سرحدی علاقے خاصطور سے صعدہ کے مختلف علاقے جارح سعودی اتحاد کی جارحیت کا مسلسل نشانہ بنتے رہے ہیں جس میں متعدد عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں ۔

یمن میں جانی نقصان کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے چند روز قبل ڈاووس اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ یمن کا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے اور ہم مذاکرات کے لئے جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جبکہ اس سے قبل کی جنگ بندی کے دوران جارح سعودی اتحاد کی مسلسل خلاف ورزی کا مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس