یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ الضبہ بندرگاہ میں ایک غیرملکی آئل ٹینکر کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اور ہم اپنے اقتدار اعلی کا ہر حال میں دفاع کریں گے
بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے یمنی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک دوسو سے زائد بچے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
ان دنوں جو کچھ سعودی عرب میں ہو رہا ہے وہ تصور و خیال سے بھی بالاتر ہے اور وہاں انجام پانے والے جرائم کے سلسلے میں خاموشی کسی صورت درست نہیں ہے، یہ انتباہ بحرین کی عمل اسلامی پارٹی کے رکن شیخ عبداللہ الصالح نے دیا ہے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ حضر موت میں واقع الضبه بندر گاہ پر جو امارات اور سعودی فورسز کے کنٹرول میں ہے دھماکہ ہوا ہے۔
سعودی اتحاد جنگ کو طولانی کرنے کے درپے ہے، یہ کہنا ہے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد العاطفی کا۔
یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک آٹھ ہزار معصوم بچے بیگانہ طاقتوں منجملہ قبیلۂ آل سعود کے مفادات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن کے صوبے الحدیدہ میں کئی بار حملے کئے ہیں جن میں جنگی طیاروں، میزائلوں اور توپخانوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایران نے امریکی دہشت گرد فوج کی ففتھ فلیٹ کے ترجمان کے اس دعوے کو سراسر جھوٹ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے یمن کو راکٹ فیول دیا ہے۔
یمنی وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے یونیسف کے نمائندے پیٹر جیمز ہوکین سے ملاقات کے دوران بتایا کہ یمن کو بدترین انسانی المیے کا سامنا ہے جو یمن پر جارح افواج کے حملے سے پیدا ہوا ہے۔
یمن نے ایک ویڈیو جاری کر کے جارح سعودی عرب اور اسکے آلۂ کاروں کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے جارحانہ اقدامات سے باز آجائیں ورنہ انہیں بڑے پیمانے پر یمن کے ڈرون طیاروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔