Nov ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات یمنی صوبے حضرموت پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمنی صوبے حضرموت پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے مفرور صدر منصور ہادی کے جانشین رشاد العلیمی کے اس بیان کے ردعمل میں جس میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ایک ڈیم کی تعمیرکے لئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے بجٹ کی فراہمی پر اتفاق ہوگیا ہے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کی اشتعال انگیزی سے خائف ہو کے اور رائے عامہ میں اختلافات کے برملا ہوجانے کے بعد یمن یےصوبے حضرموت کو اپنی قلمرو میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صوبے حضرموت میں ہمیں اپنے بھائیوں سے توقع ہے کہ وہ ہوشیاری و بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی اتحاد کی سازش سے آگاہ رہیں گے اور تباہی کی کسی سازش کی بھینٹ نہیں چڑھیں گے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن کا یہ ٹوئٹ جنوبی یمن کے صوبے ابین میں حسان ڈیم کی تعمیر سے متعلق بجٹ کی فراہمی کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ منصورہادی کے جانشین العلیمی کے اتفاق رائے اور ان کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
محمد علی الحوثی نے اپنے بیان میں سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید بھی کی۔
دریں اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کے بھائی سعودی اتحاد کی جارحیت میں زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔
یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے بھائی مصلح محمد المشاط سعودی اتحاد کی مسلط کردہ جنگ میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینتالیس برس کی عمر میں شہید ہوگئے 
مختلف یمنی حکام منجملہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مختلف وزرا نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے بھائی مصلح محمد المشاط کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے دیگر بچے زخمی ہوئے ہیں۔
یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔
جنگ کے دوران سعودی اتحاد صرف یمن کی بنیادی اور اقتصادی تنصیبات کو تباہ کرتا رہا جبکہ اس نے یمن میں اسکول مدارس اور طبی مراکز تک کو نہیں چھوڑا اور مساجد پر بھی حملے کئے لیکن اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا۔

ٹیگس