فرانس کے صدر امانوئیل میکرون اور یونان کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
فرانسیسی وزیر اعظم الیزبتھ بورن نے ملکی عوام کو کفایت شعاری سے کام نہ لینے کی صورت میں بجلی اور گیس کاٹ دینے کی دھمکی دے دی ہے۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ کو یورپ میں مہنگائی اور توانائی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اٹلی میں وزیر انرجی کو عوام نے اپنے گھیرے میں لے کر انکی تذلیل کر ڈالی۔
سوئٹزرلینڈ نے گیس کے بحران سے نمٹنے کے لئے اب کچھ سخت قوانین وضع کرنا شروع کر دئے ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حتیٰ تین سال تک جیل کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔
یورپی کاؤنسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
روس نے زرمبادلہ کے تبادلے کے عالمی نظام سوئفٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے چینی کرنسی میں لین دین کا آغاز کردیا ہے۔
روس نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے والے یورپی ملکوں کو اس کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔
ایران کی مذاکراتی ٹیم کے مشیر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تہران ایٹمی معاہدے کی بحالی کے سمجھوتے میں ، ابہام اور لوپ ہول ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
یورپی یونین نے ہندوستان اور چین سے روسی تیل کی فروخت کے خلاف گروپ سیون کی پابندیوں میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔