سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں شہید ہونے والے اعلی کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کے جسد خاکی کو کربلائے معلی اور نجف اشرف میں تشییع کے بعد اصفہان میں دفن کیا جائے گا۔
یمن کی مسلح افواج کے مسلسل میزائل حملوں کی وجہ سے صہیونی بندرگاہ ایلات کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
صیہونی حکومت ، غزہ کے مظلوم و نہتے عوام کے خلاف مسلسل تین سو تہترویں دن بھی اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنان کے وزیر دفاع نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے برداشت نہیں کرے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کا مکمل پابند بنائے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی در اصل مزاحمت کے ہاتھوں اس کی شکست پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے 300 سے زائد میزائل مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر فائر کئے ہیں۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان کے تحت غزہ میں صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن افواج یونیفل کے ترجمان آندرے آتیننتی نے لبنان میں صیہونیوں کے تباہ کن اقدامات کی جانب سے خبردار کیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں لبنان کے مزاحمتی عوام تک رہبر معظم انقلاب اور ایران کے عوام کی حمایت کا پیغام پہنچانے کے لیے بیروت آیا ہوں۔
صیہونی فوج ایک چھوٹی سی پیش قدمی کے بعد جو کہ حزب اللہ کی طرف سے طے شدہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا حصہ تھی، مزاحمتی فورسز کے ایک تباہ کن جال میں پھنس گئی۔