صیہونی حکومت کی درندگی کی انتہا، شہداء کے جنازے بھی نہيں اٹھانے دے رہی
صیہونی حکومت ، غزہ کے مظلوم و نہتے عوام کے خلاف مسلسل تین سو تہترویں دن بھی اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی فوج جبالیا ، بیت حانون اور بیت لاہیا کا گذشتہ نو دنوں سے محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے جبالیا اور شمالی غزہ میں قتل عام کی کارروائیاں تیز کر دی ہيں اور ان شہداء کے جنازے بھی نہيں اٹھانے دے رہی ہے جنھیں گذشتہ دنوں کے دوران شہید کیا گیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جبالیا میں دسیوں گھروں کو گولہ باری اور دھماکا کر کے تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہيں ۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے نصیرات اور جبالیا کیمپوں پر کل بمباری کر کے کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو شہید اور سینتیس کو زخمی کردیا تھا۔