Oct ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے مجاہد نیلفروشان کی کربلائے معلی، نجف اشرف اور مشہد مقدس میں تشییع جنازہ

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ لبنان میں شہید ہونے والے اعلی کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کے جسد خاکی کو کربلائے معلی اور نجف اشرف میں تشییع کے بعد اصفہان میں دفن کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب نے لبنان میں شہید ہونے والے اعلی کمانڈر شہید عباس نیلفروشان کی تشییع و تدفین کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید جنرل عباس نیلفروشان کو تشییع کے لیے عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا اس کے بعد منگل کے روز تہران کے امام حسین اسکوائر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

شہید نیلفروشان کو بدھ کے روز آبائی شہر اصفہان میں دفن کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ہفتے کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے بیروت کے ضاحیہ علاقے میں صہیونی دہشت گرد حکومت کی شدید بمباری میں شہید ہونے والے جنرل عباس نیلفروشان کی لاش ملنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس