کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب داعش سے وابستہ پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین گرفتار کرلئے گئے ۔ اس دوران صحافیوں کو کابل کے مضافات میں سی آئی اے کے ایک عقوبت خانے کا معائنہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
میکسیکو کی سرحد پر امریکا کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے ساتھ جو غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا اس پر پوری دنیا میں رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں بڑھتے قتل، اغوا، دھماکوں اور بد امنی کے واقعات نےپریشاں حال عوام کو مزید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔
ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں اپنے ایک بیان میں غیر قانونی اور غیر انسانی یکطرفہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں حساس وقت میں کورونا ویکسین کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔
شام کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دمشق کے سلسلے میں بین الاقوامی سیاسی ماحول پوری طرح تبدیل ہو چکا ہے۔
شام میں غاصب امریکی فوج کے ایک ٹھکانے پر حملہ ہوا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل فلسطین کے سلسلے میں کوئی بھی سیاسی راہ حل تسلیم نہیں کریں گے اور انکی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان، ایک اسٹراٹیجک شکست تھی۔
امریکا کے فوجی کمانڈروں نے افغانستان کے بارے میں صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکا کی افغان جنگ اس کی طویل ترین جنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین جنگ بھی ثابت ہوئی ہے۔