Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۶
چین کے بعض علاقوں میں جاری کورونا قرنطینے اور بعض نافذ شدہ محدودیتوں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے اور اب انہوں نے سڑکوں پر نکل کر اسکے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ کورونا کے سلسلے میں عوامی آگاہی اور اسکی بہتر شناخت اب سبب بنی ہے کہ دنیا میں کورونا محدودتیں نہ کے برابر رہ جائیں اور معمولات زندگی کورونا سے قبل کے حالات کی جانب پلٹنے لگیں۔