Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • پوتین اور کیم جونگ اون کی روس میں ملاقات، روس کے ساتھ روابط کے فروغ کےلئے شمالی کوریا کی تاکید

شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون نے ولادیمیر پوتین کے ساتھ روس کے فضائی مرکز واستوچینی کا دورہ کیا ہے-

سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون کے ساتھ روس کے فضائی مرکز واستوچنی کا مشترکہ دورہ کیا - روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے واستوچنی میں کم جونگ اون سے ملاقات میں انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے دوبارہ ملاقات پر خوش ہیں اور کہا کہ یہ ایام دونوں ممالک کی تاریخ میں بہت اہم ہیں- ایک تو یہ کہ یہ ایام شمالی کوریا کی تاسیس کے ایام ہیں، دوسرے یہ شمالی کوریا کی جنگ میں فتح اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور ڈپلومیٹک تعلقات کی برقراری کی پچھترویں سالگرہ سے بھی متعلق ایام ہیں۔ ولادیمیرپوتین نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس، شمالی کوریا کے خلائی سیٹلائیٹ بنانے میں مدد کرے گا اور اسی حوالے سے کیم جونگ اون روس کے فضائی مرکز واستوچنی کے دورہ پر آئے ہیں۔ پوتین نے مزید کہا کہ اسی حوالے سے جدیدترین ٹیکنالوجی، شمالی کوریا کے اعلی سطحی وفد کو دکھائی جائے گی اور ہم اسی مقصد کےلئے یہاں پر آئے ہیں۔ شمالی کوریا کے صدر نے ہماری میزائل ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ خود اپنے ملک کی فضائی توانائی اور طاقت میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون گزشتہ شب روس پہنچے اور ان کے اس سفر کو دونوں ممالک کے درمیان روابط کے مزید فروغ پانے کےلئے بہت اہیمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ کیم جونگ اون نے ان کے روس میں پرجوش استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روس کے صدر اور روسی قوم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیگس