Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • چین نے امریکی اسلحہ ساز ادارے لاک ہیڈ مارٹین پر پابندیاں لگا دیں

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کی حمایت کے جواب میں امریکہ کی دو اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق چین نے دو امریکی اسلحہ ساز اداروں نارتہروپ گرومان اور لاک ہیڈ مارٹین پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنیاں تائیوان کو اسلحہ فراہم کر رہی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے کہا ہے کہ بیجنگ نے امریکہ سے تائیوان سے تعلقات ختم کرنے اور اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کی درخواست کی تھی اور اگر امریکہ نے ایسا نہ کیا تو اسے چین کی جانب سے  قاطعانہ اور سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہوگا۔
ماوننگ نے مزید کہا ہے کہ امریکی اسلحہ ساز ادارے لاک ہیڈ مارٹین کو تائیوان کو اسلحہ کی فراہمی کا ڈائریکٹ کنٹریکٹر قرار دیا نیز نارتہروپ گرومان کی کمپنی بھی بارہا تائیوان کو اسلحہ فراہم کر چکی ہے۔

ٹیگس