ہندستان امن کا حامی ہے، مگر کمزور نہیں، یہ کہنا ہے ہندوستانی وزیر دفاع کا۔
امریکی نیشنل سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن نے کہا ہے امریکی میزائل دفاعی نظام بہت بری حالت میں ہے اور وہ دوسرے ممالک کے بلیسٹک میزائل حملوں کو روک نہیں سکتا۔
انڈونیشیا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔
چین نے اپنے نئے کروز میزائل کی رونمائی کر دی ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگیں نہیں لڑنی چاہیئے اور عالمی قوتیں یورپ و ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکیں۔
پاکستان اور چین نے ڈالر کے بجائے چینی کرنسی یوان میں تجارتی لین دین کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور عوامی بنک چین کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں چین اور روس کے نمائندوں نے ایران کے حالات کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا (غیر رسمی) اجلاس بلانے پر امریکہ اور البانیہ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے کےلئے اپنی مدد جاری رکھے گا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو پاکستان میں شمسی اور دوسرے غیر روایتی انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی
چین نے اپنے خلائی سٹیشن کی تکمیل کےلئے آخری موڈیول خلا میں لانگ مارچ 5 راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
چین نے آسٹریلیا میں امریکی بی باون بمبار طیاروں کی تعیناتی کو امن کے منافی اور سرد جنگ جاری رکھنے کا اقدام قرار دیا ہے۔