Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے لوگ کم دماغ والے ہوتے ہیں، یوکرینی صدر کے مشیر کا متنازعہ بیان

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے لوگ کم دماغ والے ہوتے ہیں اور بات پوری طرح نہیں سمجھ پاتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیک نے اسپتنک میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ "ہندوستان اور چین کے لوگ کمزور فکری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور  اپنے کاموں کے نتائج کا تجزیہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔"

میخائیلو پوڈولیک نے  اپنے مضمون میں لکھا کہ ہندوستان اور چین کی مشکل کیا ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے نتائج کا تجزیہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے، ان ممالک کی فکری صلاحیت کمزور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہاں، وہ سائنس کے میدان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ہاں، ہندوستان نے ابھی چاند مشن لانچ کیا ہے اور وہ چاند کی سیر کررہا ہے لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ پوری طرح سے سمجھتا ہے کہ جدید دنیا کیا ہے؟"

ٹیگس