غزہ پٹی کے مختلف علاقے بالخصوص رفح شہر کے مشرقی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے فضائی، زمینی اور سمندری حملے جاری ہیں جن کی زد میں آکر اب تک درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کی نسل کش حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گذشتہ سات ماہ کے دوران جارح صیہونی فوج کے ہاتھوں غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کی نسل کشی کے مقابلے میں فلسطینی قوم اور مزاحمتی گروہوں کے شجاعانہ موقف کو سراہا ہے۔
صیہونی فوج نے آج صبح مصر سے ملحقہ غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع رفح گزرگاہ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔
عراق کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر ایک اور حملہ کیا ہے۔
بنگلادیش کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور غرہ میں نسل کشی کے خاتمے اور ایک فلسطینی ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کیا-
صدر ایران نے کہا ہے کہ غزہ کے واقعات نے مغربی حکام کے چہرے سے انسانی حقوق کے دفاع کی جھوٹی نقاب اتار دی اور آج دنیا مغربی ملکوں میں یونیورسٹی طلبا کی شرافتمندانہ تحریک کے مقابلے میں حکام کی شرپسندی کا مشاہدہ کررہی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے پیش کردہ سیاسی تجاویز کو قبول کرنے پر مبنی حماس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
حماس کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں غزہ میں فوجی کارروائیاں مستقل طور پر بند کردی جائيں گی-
جنوبی غزہ کے رفح شہر سے پناہ گزینوں کو جبری طور پر نکال باہر کرنے کی بابت انسانی حقوق کی نگراں تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سخت خبردار کیا ہے-