Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی کے ثمرات سامنے آنا شروع، اسرائیلی آرمی چیف اور اعلی فوجی کمانڈر مستعفی

اسرائیلی میڈیا اعلیٰ فوجی حکام کے مستعفی ہونے کی خبریں دے رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے کے کمانڈر ڈومینو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گيا ہے۔

عبرانی زبان کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے کے کمانڈر یارون فنکلمین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غاصب صہیونی فوج کے جنوبی ضلع کے کمانڈر یارون فنکلمین نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ7 اکتوبر کو میں مغربی نیگیو اور اس کے باشندوں کے دفاع میں ناکام رہا، یہ ناکامی مرتے وقت تک میرے ذہن میں رہے گی۔

اس سے قبل، اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل کے آرمی چیف هرتزی هالیوی  نے اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز کو مطلع کیا تھا کہ وہ 6 مارچ 2025 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے آرمی چیف هرتزی هالیوی نے اعتراف کیا کہ ان کے استعفیٰ کی وجہ 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصی آپریشن کو روکنے میں ناکامی تھی۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023 کی صبح، میری زیر کمان فوج اپنے مشن کو انجام دینے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور اس کی انتہا پسند جماعت "عوتسما یهودیت" سے تعلق رکھنے والے 2 دیگر وزرا نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر بطور احتجاج وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایک بیان میں "عوتسما یهودیت"نے جنگ بندی کے معاہدے کو حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور اسرائیل کی شکست کا نام دیا تھا۔

ٹیگس