سحر نیوز رپورٹ
اربعین حسینی کی مناسبت سے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے عاشق، دنیا بھر سے سرزمین کربلا میں اکٹھا ہوگئے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کا 300 افراد پر مشتمل یہ اربعین جلوس، 72 حسینی پرچم اٹھائے، ایران کے شہر آبادان سے چلتے ہوئے 900 کلومیٹر کا راستہ پیدل کربلا معلی کی طرف طے کرئے گا۔
ماہ محرم کے تیسرے عشرے کی آمد کے ساتھ ہی ایران کے دارالحکومت تہران میں شہر محرم کے عنوان سے آزادی سکوائر میں منعقد ہونے والا یہ مذہبی پروگرام 20 محرم الحرام سے شروع ہوا ہے اور 5 صفر تک جاری رہے گا
تا اربعین، ایک انعامی مقابلہ ہے جس میں آپ کی خدمت میں دس سوال پیش کئے جا رہے ہیں، سبھی سوالوں کا صحیح جواب دینے والوں کے درمیان سے قرعہ اندازی کے ذریعے دس افراد کو انعام دیا جائے گا۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا مقدس دن اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، اس دن کربلا کے میدان میں حق وباطل کی جنگ میں اسلامی اقدار کے تحفظ کی خاطر نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی پیش کی۔