ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا کے مانسون اجلاس سے قبل اسپیکر اوم برلا نے پارلمانی ایجنڈا طے کرنے کے لئے بزنس ایڈوائزری تشکیل دے دی ہے جس میں کئی پارٹیوں کے لیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے دو مجرموں کو جھٹکا دیتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ہندوستان میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں بارہ نکسلی مارے گئے جبکہ دو فوجی زخمی ہوئے۔
نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 اصحاب باوفا کی شہادت کی یاد میں ہندوستان اور پاکستان میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ عاشورا کے جلوسہای عزا بر آمد ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
آج عراق کے علاوہ ہندوستان و پاکستان میں نویں محرم کی آمد پر ابتدائے محرم سے جاری عزاداری و سوگواری کی حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
ہندوستان کی اپوزیشن جماعت نے کروڑوں ملازمت پیدا کرنے کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اُسے اعداد و شمار کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں شب عاشورائے حسینی کی مناسبت سے عزاداران مظلوم کربلا عزاداری اور سوگواری میں مصروف ہیں۔
ہندوستان کی لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی ، ہندوستان کی ترقی اور جدید کاری میں برابر کے شراکت دار ہیں-
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل انڈیا چیمپئنز نے جیت لیا۔ انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔