اربعین حسینی کے خصوصی ایونٹ نجف تا کربلا پیدل مارچ میں شرکت کے لئے اب تک تین ملین سے زائد زائرین ایران کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
عراق کے وزیر داخلہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی سے متعلق خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔
عراق کی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کے عراق کے بارے میں بیان پر بغداد میں تعینات برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔
مہران بارڈر سے اربعین ملین مارچ میں شامل ہونے کےلئے ایرانی زائرین عراق جا رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستانی زائرین کے لیے ریمدان بارڈر پر انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اب پاکستانی زائرین اس بارڈر کی طرف سفر کر سکتے ہیں۔
عین الاسد بیس پر میزائل حملہ ہوا ہے جس میں متعدد امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
امریکہ نے عراق میں حشد الشعبی کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
شام کے علاقے دیرالزور میں کونیکو گيس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو تیسری بار نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیرس اولمپک کے حوالے سے تہران پر لگائے جانے والے اسرائیلی الزامات کو غزہ میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
مغربی عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔جس کی خود پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔