Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری عراق روانہ ہوگئے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی عراق اور لبنان کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ایران:ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران کی سیکورٹی کا انحصار پڑوسیوں کی سیکورٹی پر ہے، کہا ہے کہ وہ اپنے اس دورے میں ایران عراق سیکورٹی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ علی لاریجانی نے عراق اور لبنان کے دورے پر رواںگی سے قبل کہا کہ ان کا یہ دورہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں وہ عراق جائيں گے جو ایران کا پڑوسی ہے اور اس سے ہمارے بہت اچھے اور قریبی روابط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور عراق کے درمیان بہت اچھا سیکورٹی معاہدہ تیار کیا جارہا ہے جس پر وہ اپنے دورہ بغداد میں دستخط کریں گے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے میں اپنے عراقی دوستوں سے ملاقات اور سبھی مسائل پر ان کی باتیں سنیں گے اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کا دورہ مکمل کرکے وہ لبنان جائيں گے جو علاقے کا بہت اہم اور موثر ملک ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ لبنان کے عوام اور حکومت سے ایران کے روابط بہت دیرینہ اور وسیع ہیں اور وہ اپنے اس دورے میں علاقے کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس