صیہونی حکومت نے شہر رفح میں اپنے تازہ ترین حملے میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے.
عراق کی اسلامی استقامت نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں بحرالمیت کے سواحل پر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
تحریک حماس کے خارجہ تعلقات کے سربراہ اسامہ بن حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف غزہ بلکہ خطے کی تمام جنگوں کا ذمہ دار ہے۔
صیہونی فوجیوں نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں مزید کئی نہتھے مظلوم فلسطینی عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں پانچ چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
ایک سینیئر صہیونی فوجی نے مزاحمتی جاں بازوں کے خلاف لڑائی میں صہیونی فوج کے جوانوں کے مشکل حالات کا اعتراف کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر روز حماس کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی اعلان کر چکے ہيں تمام مذاکرات میں ہمارا مطالبہ مکمل جنگ بندی۔ پناہ گزینوں کی بازآبادکاری، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا محاصرہ ختم کیا جانا ضروری ہے۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ میں فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ایک امریکی جہاز اور ایک برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی رامیم فوجی چھاؤنی کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔