Jan ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • حماس نے وہ کام کیا جس سے اسرائیل منہ دکھانے کے قابل نہ رہا

اسرائیل کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے اسرائیل کو پوری دنیا میں ذلت و رسوائی سے دوچار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیل کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور حماس کے درمیان حالیہ معاہدہ، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی، اسرائیل کی ذلت و رسوائی کا باعث بنا ہے۔

سینئر اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ  قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حماس کے لیے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ہے، لیکن اسرائیل کے لیے 15 ماہ تک اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے کرنے والے کاموں پر پانی پھیرنا ہے۔

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے نشریہ "ایبک" نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نہ فقط فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرانے میں کامیاب رہا بلکہ اب وہ استقامت سے اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی اور جنگ کیلئے نہ صرف غزہ بلکہ غرب اردن میں بھی استفادہ کرے گا ۔ اور اگر اسرائیلی حکام  یہ سمجھتے ہیں کہ  غزہ اور غرب اردن میں استقامت کو حماس سے علیحدہ کرے گا تو وہ سخت غلطی پر ہیں۔

ٹیگس