غاصب اسرائیل کی خفیہ ایجنسی، موساد، کے سابق سربراہ ایفریم ہیلیوی Efraim Halevy نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو حماس کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں لہٰذا انہیں اب استعفیٰ دے دینا جاہیے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ سرایا القدس کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے سامنے صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے میدان جنگ کے حقائق کے سامنے ہتھیار ڈالنا۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان کے ذریعہ اسرائیل کے جاسوسی مراکز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی مرکز المرج کو نشانہ بنایا ہے۔
غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطرہ ہے کہ لیکڈ پارٹی کے ارکان کے درمیان بڑھتی ہوئی مایوسی ان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کا باعث بن سکتی ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرۂ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج غزہ میں حماس کے رہنما یحیی السنوار کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ میں 22 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
پناہ گزينوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے آنروا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث غزہ رہنے کے قابل نہيں رہا
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن غزہ میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہاہے-