Sep ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان میں زلزلہ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی دس کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے جس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

دوسری جانب ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہریانہ پنجاب میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کا احساس کیا گیا۔

ٹیگس