Sep ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں: پاکستانی وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی شرائط پوری کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری ہوجائیں گی اور بورڈ میں ہمارا کیس جائے گا اور منظوری کے بعد ایک نیا سفر شروع ہوگا اور ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے اور اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے درکار بیرونی مالیاتی فرق کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب سے قرضہ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

ٹیگس