Aug ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا صیہونی فوجی مراکز پر راکٹوں سے حملہ

حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے کفرشوبا اور مرج کی پہاڑیوں پر صیہونی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے الضہیرہ اور بیاض بلیدا نامی علاقوں میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے مراکز پر توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اس سے پہلے جمعے کی صبح بھی اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے جنوبی لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے لیکن ہمارے اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کی فائرنگ کے بعد یہاں سے بھاگ جانے پر مجبور ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوب مغربی لبنان کے طیر حرفا نامی گاؤں کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی اور ایک صیہونی ڈرون نے بھی ایک دیہی بستی پر تین راکٹ گرائے۔

ٹیگس