Sep ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسلام آباد میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کانفرنس

ہفتہ وحدت کے آخری دن سترہ ربیع الاول کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام عشق پیغمبر اعظم، مرکز وحدت مسلمین کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کانفرنس سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، مشائخ عظام اور مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور لبنان اور غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے لبنان اور فلسطین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نورالحق قادری نے کہا کہ اس ماہ ربیع الاول کو صہیونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر کے منائیں، ایران کی جانب سے فلسطینیوں کی معاونت لائق تحسین ہے۔ مقررین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے، ہماری جدوجہد متحد ہو کر جاری رہے گی۔

ٹیگس