عراق کے شمال اور مغرب میں واقع غاصب امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کا عمل کل جمعہ صبح 7 بجے سے شروع ہوگا اور قیدیوں کے پہلے گروپ کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے مخالفین کا کاروانِ امن غزہ کی طرف روانہ ہوگا۔
نیتن یاہو کے بیٹے نے کہا: حماس کے حملے کے لئے فوج ذمہ دار، اسرائیلی فوج نے پلٹ وار کیا اور کہا: قصوروار آپ کے والد صاحب ہیں۔
خبر رساں ذرائع نے وسطی اور شمالی غزہ پر صیہونی حکومت کے ہوائی اور بھاری توپ خانے کے حملوں کے ساتھ ہی، صیہونی فوج اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے مطلہ میں ایک ایسی عمارت پر حملہ کئے جانے کی خبر دی ہے جہاں صیہونی فوجی جمع تھے۔
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے جنوبی لبنان میں اس چینل کی نیوز ٹیم پر بمباری کی ہے۔
ایران کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی بچوں کے حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔
غزہ کے بارے میں آج شام برکس کا ہنگامی اجلاس ہورہا ہے۔
القسام بریگیڈ نے آج پیر کو ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا ہے۔