صیہونی فوجیوں کے اڈے پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے
Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی استقامت نے جنوبی لبنان میں واقع مقبوضہ شبعا فارمزمیں صیہونی فوجیوں کے اڈے پر نئے حملے کئے ہيں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کی میڈيا نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کے اڈوں پر ایک بار پھر حملے کئے ہیں، صیہونی ذرائع نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ شعبا فارمز پر کئی میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع ایک صیہونی کالونی کے اطراف میں تین فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ نے منگل کو بھی اعلان کیا تھا کہ شبعا فارمز میں عسکری اہمیت کے حامل السماقہ علاقے کو براہ راست میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اپنے نشانے پر لگے تھے۔