Jan ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام کی حمایت میں ایک اسلامی اور انسانی اتحاد کی تشکیل ہونی چاہئے، شیخ علی قرہ داغی

مسلم علما کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ علی قرہ داغی نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں ایک اسلامی اور انسانی اتحاد کی تشکیل ہونی چاہئے۔

سحر نیوز/ ایران: عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام "طوفان الاقصیٰ اور انسانی ضمیر کی بیداری" کے موضوع پر تہران میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے ممتاز علمائے کرام نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور مسئلہ فلسطین پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

ٹیگس