غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک اسرائیل کے بحری نقل و حمل کو روکیں گے: یمنی فوج
Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
یمن کی فوج نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل کے بحری نقل و حمل کو روکیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے بحری نقل و حمل اور بحر احمر اور بحر عرب میں اس سے متعلق جہازوں کی رفت و آمد روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوجاتی۔
یہ بیان الجزیرہ ٹی وی کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں الجزیرہ نے یمن کے فوجی ذریعے کے حوالے سے کہا تھا کہ یمنی فوج نے بحر احمر میں ایک جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کل ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ بحریہ نے ایک آپریشن میں زوگراویا بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا جو مقبوضہ فلسطین کی جانب جا رہا تھا۔