ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان میں صیہونی حکومت کی طرف سے پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سے لبنانی شہریوں کو نشانہ بنانے کے دہشت گردانہ اقدام کو اجتماعی قتل عام کی مثال قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس کے جرائم کا سخت جواب دیا جائے گا۔
المپیک و پیرالمپیک گیمز میں حصہ لینے والے ایرانی کھلاڑیوں نے منگل کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ۔
بیروت کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجرڈیوائسز میں دھماکوں کے نتیجے میں 3 ہزار کے قریب افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کے نتیجے میں استقامتی محاذ کے درجنوں افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے رواں ماہ کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین پر ایک سو ترسٹھ حملے کئے ہیں ۔
میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پینتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ایران میں بلووں کی برسی پر امریکا اور بعض یورپی ملکوں کے مداخلت پسندانہ موقف پر کہا ہے کہ یہ ممالک اگر نہ بولیں تو خود ان کے حق میں بہتر ہے کیونکہ سننے والے ان پر کم ہنسیں گے۔
لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد النبی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قارئین قرآن نے شرکت کی اور تلاوت قرآن سے محفل میلاد کو چار چاند لگا دئیے۔