ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت میں لبنان اور فلسطین کی استقامتی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کی ارضي سالمیت کے تمام فریقوں کی جانب سے احترام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کے عمل کی تکمیل کے لئے بدستور شام کے ساتھ کھڑا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی لبنانی، شامی یا فلسطینی شخصیت کو قتل کیا گیا تو مزاحمتی فورسز اس کا بہت سخت انداز میں جواب دیں گی۔
راس الناقورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کی ایک جنگی کشتی 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔
لبنان میں خوف و ہراس پیدا کرنے کےلئے صیہونی فوجیوں نے العباد کے فوجی اڈے سے لبنان میں ہوائی فائرنگ کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے، عاشور کے دن دمشق میں زینبیہ کے علاقے میں دھماکے کرنے والے دہشت گرد وسام مازن کو جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہلاک کر دیا ہے
لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کی پانچ جنگی کشتیاں راس الناقورہ کے علاقے میں گھس آئیں اور لبنانی آبی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والی جنگ میں صیہونیوں کی فوجی چھاؤنیوں، ہوائی اڈوں، بجلی گھروں، تیل، پٹرول اور آمونیا کے کارخانوں کے ساتھ ڈیمونا بھی باقی نہیں رہیں گے۔
حزب اللہ لبنان نے جمعہ کے دن اپنے نئے اینٹی ٹینک میزائل ثاراللہ کی نمائش کی ہے-
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاھیلا کے علاقے میں اس کے ایک فوجی ٹرک پر دہشت گردانہ حملے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔