اسرائیل کو اسکے جرائم کی ملے گی سخت سزا: حزب اللہ
لبنان میں پھر ہوئے دھماکے، 20 شہید 455 زخمی، اس بار الیکٹرانک سامان، وائرلیس، لیپ ٹاپ، ریڈیو اور کمپیوٹر میں ہوا بلاسٹ
لبنان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو بھی دارالحکومت بیروت اور لبنان کے دیگر علاقوں میں گھروں اور دفاتر کے اندر کئی دھماکے ہوئے جو الیکٹرانک آلات کے پھٹنے سے ہوئے۔ ان دھماکوں میں 20 لوگوں کے شہید اور 455 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: بیروت سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کی شام میں لبنان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کا ایک نیا واقعہ پیش آیا جو کہ ابتدائی معلومات پر مبنی تھا کہ اس شہر میں رہائشی مکانات اور دفاتر سمیت الیکٹرانک اور وائرلیس آلات جیسے لیپ ٹاپ، ریڈیو، کمپیوٹرز کے دھماکے سے ہوا تھا۔ اس بار دھماکے ہونے والے الیکٹرانک سامان، پیجرز سے مختلف تھے۔ واضح رہے کہ منگل کو بیروت میں پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 2,800 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اس دوران حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس کے جرائم کا سخت جواب دیا جائے گا۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے بدھ کی صبح ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جرائم پیشہ دشمن کو لبنان میں انجام دیئے جانے والے ان کے جرائم کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا اور اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ان جرائم نے ہمیں جہاد کی راہ میں قدم اٹھانے کے لئے ہمارا عزم کئی گنا محکم کر دیا ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامت نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں لبنان میں پیجر دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ہم گذشتہ دنوں کی مانند غزہ اور اس کی استقامت کی حمایت نیز لبنان ، ملت لبنان اور لبنان کے اقتدار اعلی کے دفاع میں صیہونی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے-