Sep ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • لبنان میں ہوئے دھماکوں میں سید حسن نصر اللہ پوری طرح محفوظ

بیروت کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ سائبر حملے کے بعد زخمی نہیں ہوئے ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہیں۔

چینل 13 سمیت صہیونی میڈیا نے بھی دہشتگرد صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان میں سرگرم پیجرز کے خلاف وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائی سے لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے ذریعے منگل کی شام کو انجام دیئے گئے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ایک کم سن بچے سمیت 9 افراد کی شہادت اور بیروت میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 2800 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس