Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran

ایران کی عظیم الشان مسجد، جو دنیا بھر میں مہدوی پروانوں کے گہوارے کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

مسجد جمکران، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم کے جوار میں واقع ایک جمکران نامی قریے میں واقع ہے۔ اس مسجدن کو خود قریے کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے، اسی لئے اسے مسجد جمکران کہا جاتا ہے۔

اس مقدس مقام کو فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام سے خاص نسبت حاصل ہے جس کی بنا پر سالانہ لاکھوں ملکی و غیر ملکی زائرین یہاں آکر اپنے معبودِ حقیقی سے راز و نیاز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے زمانے کے امام سے لو لگا کر انکی خدمت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہیں۔

نیمۂ شعبان کی شب میں یہاں کورونا سے پہلے تک ایران کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا تھا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے تھے۔

اسلامی انقلاب کی برکت سے اس وقت یہ مقدس اور بابرکت مسجد ملک کے ایک عظیم ثقافتی اور تربیتی مرکز میں تبدیل ہو چکی ہے جہاں جاکر شمع مہدی (ع) کے پروانے اپنے دین و ایمان، خلوص، جذبۂ ایثار وفداکاری اور جذبۂ خدمتِ خلق کو صیقل کرتے ہیں۔

ٹیگس