غزہ کے الشفا اسپتال پر صیہونی فوجیوں کے تازہ حملے میں سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
صیہونی حکومت کی پابندیوں کے باوجود آج ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر غزہ پٹی میں فورا جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائيلی میڈيا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی جنگ سے واپسی کے بعد جتنی بڑی تعداد میں فوجیوں نے نفسیاتی علاج کی درخواست دی ہے اس کی وجہ سے اسرائيل نفسیاتی اسپتال مفلوج ہو کر رہ گئے ہيں۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔
فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے انروا نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ ، بھک مری اور بیماریاں ، جلد ہی غزہ کے عوام کی اصلی قاتل بن جائيں گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے الشفا اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہيں ہے کہ جب غاصب صیہونی حکومت نے کسی اسپتال پر حملہ کیا ہے۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے غزہ کو ایک بڑے قبرستان سے تعبیر کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں بھک مری پھیلنے کی بابت خبردار کیا ہے۔
الاقصی چینل نے شمالی غزہ میں آٹے ، غذائی اشیاء اور ڈبہ بند سامان لے جانے والے سولہ ٹرکوں کی آمد کا اعلان کیا ہے-