Jan ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر جمعہ کو اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں جوکچھ کر رہی ہے وہ جنگ نہیں بلکہ بےدخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے ۔ 

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نےمزید کہا کہ ہم تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں،کیا یہ کونسل اپنی ذمہ داری نبھائے گی یا المیے سے منہ موڑ لےگی؟ فلسطینی عوام اس کونسل سے امید، انصاف اور امن کے وعدے کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ کی غیرانسانی ناکہ بندی کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا۔

 

ٹیگس