عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے غزہ میں فلسطین کی ہلال احمر کے مرکز پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ضمیر کے خلاف قرار دیا اور غزہ میں طبی مراکز کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزار سے زيادہ ہوگئی ہے۔
فلسطینی استقامتی مجاہدین نے غزہ شہر کے مشرق میں غاصب اسرائیلی حکومت کے "ہرمس 900" ڈرون طیارے کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ جنگ میں نفسیاتی مشکلات کی وجہ سے اپنے 250 فوجیوں کو برطرف کردیا ہے۔
غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ غزہ سے شیر خوار بچیوں کے اغوا کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
پریس ذرائع نے غاصب صیہونی حکومت اور فلسطین کی تحریک حماس کے درمیان مصر کی ثالثی کا عمل تعطل سے دوچار ہوجانے کی خبردی ہے۔
لبنان کی اسلامی استقامت نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہدا کی تعداد بائيس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ستاون ہزار پینتیس ہوگئی ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے تحریک حماس کے نائب سربراہ اور القسام بریگیڈ کے دو کمانڈروں کو شہید کرنے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اور شرمناک گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے حکام نے امریکی حملے کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو یمنی بحریہ پر حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔