Jun ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونیوں کے ہوائی حملے، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

صیہونی فوجیوں نے شہر غزہ کےعلاقے شجاعیہ پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع نے جمعرات کی رات خبر دی  ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے شجاعیہ پر حملہ کیا ہے۔ صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی فوج نے یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا ہے۔
الجزیرہ نے  بھی شجاعیہ پر صیہونی فوج کے شدید فضائی حملے اور گولہ باری کی خبر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع نے شجاعیہ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے اسی کے ساتھ شجاعیہ سے دسیوں ہزار فلسطینیوں کی نقل مکانی کی خبر دیتے ہوئے عالمی براداری سے مطالبہ کیا ہے کہ شجاعیہ کے عام شہریوں بالخصوص بچوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدام کرے۔

ٹیگس