Jun ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: منگل کے روز حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے تناظر میں اور ساتھ ہی لبنان کے بقاع علاقے پرصیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں متعدد خودکش ڈرونز کے ذریعے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ ان حملوں میں "ناحل غیرشوم" کے علاقے میں صیہونی فوج کی اکیانویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
اس ڈرون حملے میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے اور ان کے ہیڈ کوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایک اور آپریشن میں حزب اللہ کے مجاہدوں نے "بیاض بلیدہ" کے صیہونی اڈے پر متعدد راکٹ ڈاغے۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اسی طرح صیہونی اڈے "برکہ ریشہ" پر بھی حملہ کیا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے حملوں کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں سے اس علاقے میں واقع صیہونی بستیاں پوری طرح سے خالی ہو گئی ہیں۔

ٹیگس