Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت انسانی ضمیر کا امتحان، یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت , انسانی معاشرے کی مشترکہ اقدار اورضمیر کے لیے ایک حقیقی اور خطرناک امتحان ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے جنگي جرائم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کا مطلب انسانی وقار کا خاتمہ اور انسانی معاشروں کو جینے کے حق سے محروم کرنا ہے۔
انصاراللہ کے رہنما نے کہا کہ اسرائیلی دشمن جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانی معاشروں کے غلط اور توہین آمیز تصور پر مبنی ہر چیز کی خلاف ورزی ہے۔
غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت میں طلباء کی تحریک اور مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ فلسطین کے المناک واقعے نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان حقائق کو بےنقاب کرنے میں بہت موثر کردار ادا کیا ہے کہ جن پر صیہونیوں خاص طور پر امریکہ اور یورپ نے پردے ڈال دیئے تھے۔ انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے ایسے میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کو کچلا ہے کہ اسے صیہونی غاصبوں اور مجرموں کی حمایت کرنے پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

ٹیگس