غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے گی جبکہ حماس نے بھی جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک دن کی توسیع کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، سلامتی کونسل کی خاموشی کو اپنے جرائم کی پردہ پوشی سمجھتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہيں اور یہ اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
پاکستانی عوام کے مختلف طبقے کے افراد فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منانے کے لیے سڑکوں پر آئے اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے انتفاضہ کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کی۔
قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان عارضي جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔
یمن کی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے روکے جانے والے بحری جہاز کے بارے میں فلسطین کی تحریک استقامت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی کابینہ کے دو وزراء نے غزہ میں دائمی جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کی صورت میں حکومت گرادینے کی دھمکی دی ہے۔
عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے غزہ میں عوام تک تیزرفتار امداد رسانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران امریکا اور یورپی ملکوں نے اٹھائیس بار حزب اللہ سے تحمل کی درخواست کی ہے۔