Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، چوبیس گھنٹے میں 135 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 23800 ہوگئی

غزہ میں گزشتہ چویس گھنٹے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد تیئس ہزار آٹھ سو سے تجاوز کرگئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر غزہ پٹی میں بارہ اجتماعی قتل انجام دیئے ہیں جن میں کم سے کم ایک سو پینتس افراد شہید اور تین سو بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ القدرہ نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے قتل عام کے باعث غزہ میں ہر بیس فلسطینیوں میں سے ایک شہید، زخمی یا لاپتہ ہے۔
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ رفح میں صحت کا نظام پوری طرح بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے بعد سے صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تیئس ہزار آٹھ سو تینتالیس اور زخمیوں کی تعداد ساٹھ ہزار تین سو ستّر ہوگئی ہے۔
غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد ایسے عالم میں بڑھ رہی ہے کہ انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون مارتھین گریفیتس نے اپنے ایک بیان میں سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لئے فورا فیصلہ کیا جانا چاہیے۔

ٹیگس