Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں بچوں کی صورت حال وحشتناک بنتی جا رہی ہے، انروا کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے ادارہ انروا نے خبردار کیا ہے کہ غذائی اشیاء اور ایندھن کو جنگی ہتھیار بنائے جانے کی بنا پر غزہ کا بحران نہایت ابتر ہوتا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں بچوں کی صورت حال وحشتناک بنتی جا رہی ہے اور آئندہ کی نسل کو سنورنے میں اب ایک زمانہ درکار ہوگا۔ انروا کا بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ انروا کے سربراہ کے ساتھ ان کی ویڈیو کانفرنس ہوئی ہے جس میں غزہ کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ہے۔
اقوام متحدہ سے متعلق فلسطینی پناہ گزینوں کے سربراہ فیلیپ لازارینی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑھتی اموات، تباہی و بربادی، بھوک مری اور رنج و الم سے گذشتہ سو دنوں کے دوران انسانیت نہایت شرمسار ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی جارحیت کےکی بنا پر فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے جنگ و جارحیت کا سلسلہ شروع کیا ہے اور سو دنوں کے دوران صیہونی حکومت نے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کر کے غزہ کی صورت حال کو وحشتناک بنایا ہے جہاں عام شہریوں کو بد ترین انسانی المیے کا سامنا ہے۔

ٹیگس